Thursday, 10 November 2016
ڈاکٹر عشرت العباد کوعہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ بڑی وجہ سامنے آگئی جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے
ڈاکٹر عشرت العباد کوعہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ بڑی وجہ سامنے آگئی جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے
کراچی (ویب ڈیسک) چودہ سال تک گورنر سندھ کے عہدے پر رہنے والے عشرت العباد کی دہری شہریت کا معاملہ ان کی رخصتی کی وجہ بنا، نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام ‘دنیا کامران خان کے ساتھ’ کے مطابق مصطفیٰ کمال کے الزامات پر شدید ردعمل بھی معاملہ بگاڑنے کا سبب بنا۔ مزید تفصیلات کے مطابق چودہ سال تک سندھ پر راج کرنے والے گورنر کی اچانک تبدیلی ملک کی سب سے بڑی خبر بن گئی۔ عشرت العباد چند ہفتے پہلے تک نہایت مستحکم گورنر تھے لیکن پھر پاک سر زمین پارٹی کے رہنماء مصطفیٰ کمال نے ان پر دہری شہریت کا الزام لگا دیا۔ جواباً عشرت العباد بھی غصے میں آئے اور خوب گرجے برسے۔ بس، یہی معاملہ ان کی رخصتی کی وجہ بنا۔ دو ہزار دو میں عہدہ سنبھالنے والے عشرت العباد کی توثیق تین صدور نے کی۔ انہوں نے بطور گورنر سندھ چھ وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا۔پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ کے مطابق عشرت العباد ایم کیو ایم کے بانی کے انتہائی قریب رہے اور متحدہ اور مقتدر قوتوں کے درمیان پل کا کردار بھی نبھاہتے رہے۔

