Saturday 12 November 2016

دھماکے کے وقت درگاہ پر 600کے قریب زائرین موجود ،ہفتہ اور اتوار کو درگاہ پر قوالی اور دھمال کے باعث رش زیاد ہو تاہے:ڈپٹی کمشنر لسبیلہ




حب(مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ طارق مینگل نے کہاہے کہ درگاہ شاہ نورانی پر ہفتہ اور اتوار کے روز
 قوامی اور دھمال ہوتی ہے جس کے باعث عمومی طور پر ان دونوں دن زائرین بڑی تعداد میں درگاہ پر آتے ہیں ۔ 


تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق مینگل کا کہناتھا کہ اطلاعات کے مطابق درگاہ پر دھماکے کے وقت پانچ سو سے چھ سو کے قریب افراد موجود تھے کیونکہ ہفتہ اور اتوار کو درگاہ پر قوالی اور دھمال ہوتی ہے جس کے باعث لوگ بڑی تعداد میںیہاں آتے ہیں جبکہ کراچی سے بھی بہت سے لوگ درگاہ کا رخ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شدید زخمیوں کو جام غلام قادر ہسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ یہاں پر گنجائش کم جبکہ کچھ کو کراچی کے ہسپتالوں میں پہنچانے کیلئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں ۔

Subscribe to get more videos :