Wednesday, 9 November 2016
بریکنگ نیوز: امریکہ میں الیکشن کےدوران پولنگ اسٹیشن میں فائرنگ، ہلاکتیں ہوگئیں
لاس اینجلس (نیوزڈیسک) لاس اینجلس میں ایک پولنگ بوتھ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 2 شخص ہلاک اور4 افراد کے زخمی ہوگئے ہیں۔خبررساں ایجنسی کے مطابق چار افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ترجمان کیلیفورنیا پولیس کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس میں فائرنگ کے بعد صورتحال کشیدہ ہے اور پولیس نے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔کیلی فورنیا کے علاقے ازوسا میں پولنگ بوتھ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 2 شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ۔ خبرایجنسی کے مطابق پولنگ بوتھ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ابتدائی طور پر تو 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات آرہی تھی اور جنھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا مگر اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ 4 زخمیوں میں سے 2 زخمی ہلاک ہوگیا ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ترجمان کیلیفورنیا پولیس کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس میں فائرنگ کے بعد صورتحال کشیدہ ہے اور پولیس نے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔(خ.و،ث)

