Saturday 12 November 2016

آرمی چیف کی درگاہ شاہ نورانی دھماکے کے زخمیوں کوبہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے درگاہ شاہ نورانی پر ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ درگاہ شاہ نورانی پر ہونے والے دھماکے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زخمیوں کو فوری بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور انہیں وہاں سے نکال کر ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ دوسری جانب کراچی اور خضدار سے میڈیکل ٹیمیں بھی جائے دھماکہ پر پہنچ رہی ہیں۔

Subscribe to get more videos :