Wednesday, 9 November 2016
عمران خان نےایسا کام کردیاجس کی ان سےقطعاً توقع نہ تھی
اسلام آباد (نیوزڈیسک) عمران خان نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیئے۔ پارٹی الیکشن کمیشن کا دفتر بند کر دیا گیا۔ پارٹی الیکشن اب آئندہ عام انتخابات کے بعد ہوں گے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کو پارٹی انتخابات کی نئی تاریخ آنے کے بعد فعال کیا جائے گا۔ کمیشن کے زیراستعمال سامان مرکزی سیکرٹیریٹ بھیج دیا گیا۔ عمران خان نے رواں سال پارٹی انتخابات کا اعلان کیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق یہ اب عام انتخابات کے بعد ہی ہو سکیں گے۔ پاناما کا ہنگامہ اور اندرونی اختلافات بھی الیکشن ملتوی ہونے کی بڑی وجوہات بنے۔(خ.و،ث)

