Wednesday, 9 November 2016
اسپیکرخیبر پختونخوااسمبلی کاعہدہ خطرے میں پڑگیا
پشاور (نیوزڈیسک) اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کا عہدہ خطرے میں پڑ گیا۔مسلم لیگ ن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے ، تحریک کے لیے نوازلیگ نے دیگر جماعتوں سے رابطے کیے ہیں۔ پارلیمانی لیڈر اورنگ زیب نلوٹھا کہتے ہیں کہ سی پیک کے خلاف عدالت جا کراسپیکرنے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا، اسپیکراسد قیصر متنازع بن چکے ہیں، قیادت کی اجازت سے اسپیکرکے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردیں گے۔

