Wednesday, 9 November 2016

ریپبلکن پاری کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن پر سبقت



امریکا میں 45 ویں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کے بعد نتائع آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق ریپبلکن پاری کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن پر سبقت حاصل ہے جب کہ 
واشنگٹن پوسٹ، سی این این اور فوکس نیوز کی جائزہ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی کامیابی کے واضح امکانات ہیں۔ امریکی عوام آج اپنے 45 ویں صدر کو منتخب کرنے جارہے ہیں جس کے لیے مختلف ریاستوں میں پولنگ کا عمل جاری
ہے، پولنگ کا آغاز روایتی طور پر ریاست نیو ہیمپشائر کے 3 قصبوں سے ہوا، جہاں ووٹر اجتماعی طور پر پولنگ اسٹیشنز
پہنچے اور انہوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ جس کے بعد مختلف ریاستوں میں بتدریج پولنگ شروع ہوتی جارہی ہے۔ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنے شوہربل کلنٹن کے ہمراہ نیویارک میں اپنی رہائشگاہ کے قریب واقع ایلیمنٹری اسکول میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی نیویارک میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ
ووٹ کاسٹ کیا۔ امریکا کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیکساس، اوہائیو، آرکنساس، ایلانوئے، نیو جرسی، میسا چوسٹس، میری لینڈ، ڈیلاوائر، شمالی کیرولینا اور ڈی سی واشنگٹن سمیت کئی ریاستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جن میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ہلیری کلنٹن پر سبقت حاصل ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 254 الیکٹورل ووٹ حاصل کر چکے ہیں جب کہ ہلیری کو اب تک 212 الیکٹرل ووٹ ملے ہیں۔

Subscribe to get more videos :