Saturday 12 November 2016

پی ٹی آئی رہنماعثمان ڈارکاپلٹ کر “وار” ۔۔۔خواجہ آصف مشکل میں۔۔۔ نااہلی کاخدشہ


اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے خلاف اثاثے غلط ڈکلیئر کرنے اور غیر ملکی شہریت چھپانے پر نیا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہاکہ عثمان ڈار نے بابر اعوان سے ملاقات کی جس دوران انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف کے غلط اثاثے ڈکلیئر کرنے اور غیر ملکی شہریت چھپانے کے ثبوت مل گئے ہیں۔ آئندہ ہفتے خواجہ آصف کے خلاف نیا مقدمہ دائر کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کی نااہلی اوراسمبلی سے نکالے جانے تک ان کا پیچھا کروں گا۔

Subscribe to get more videos :