Saturday 12 November 2016

’وہ ایک غذاءجسے کھانے والے مردوں کی چھاتی خواتین جیسی ہوجاتی ہے‘ ماہرین نے مَردوں کیلئے سخت ترین وارننگ جاری کردی

                     

’وہ ایک غذاءجسے کھانے والے مردوں کی چھاتی خواتین جیسی ہوجاتی ہے‘ ماہرین نے مَردوں کیلئے سخت ترین وارننگ جاری کردی

  



نیویارک (نیوز ڈیسک) مردانہ صحت کے لئے کچھ غذائیں اچھے اثرات رکھتی ہیں تو کچھ غذائیں منفی اثرات کی حامل بھی ہوتی ہیں، لیکن ایک غذا ایسی بھی ہے کہ جو اچھے بھلے مرد کو عورت بنا کر رکھ دیتی ہے۔ یہ غذا سویا بین (لوبیے کی نسل سے تعلق رکھنے والے مختلف اقسام کے بیچ) ہے، جس کے متعلق انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ مردانہ صحت کے لئے زہر قاتل ہے۔ 
ویب سائٹ مینز ہیلتھ پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں امریکی فوج کے سابق پائلٹ جیمز پرائس کے ساتھ پیش آنے والے دردناک معاملے کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں اور یہ واضح کیا گیا ہے کہ کس طرح سویا بین نے ان کی جنس ہی تبدیل کرکے رکھ دی۔ رپورٹ کے مطابق جیمز پرائس کا کہنا ہے کہ ان کے جسم پر موجود بال کم ہونے لگے اور انہیں اپنے سینے کے ابھار بھی بڑھتے ہوئے محسوس ہوئے تو وہ پریشان ہوکر ڈاکٹر کے پاس چلے گئے۔ ابتدائی طور پر تین مختلف ڈاکٹروں کو ان کے مسئلے کی سمجھ نہیں آئی لیکن جب وہ سان انٹونیو ملٹری میڈیکل سنٹر کے شعبہ اینڈوکرائنالوجی کے سربراہ ڈاکٹر جیک ای لیوی کے پاس گئے تو بالآخر یہ تشویشناک انکشاف ہوا کہ ان کی خوراک میں سویابین کی کثرت ہونے کی وجہ سے ان میں زنانہ خواص پیداہورہے تھے۔

ڈاکٹر لیوی نے بتایا کہ سویا بین اور سویا ملک سمیت ان بیجوں سے تیار ہونے والی ہر غذا مردوں کے جسم میں ایسٹروجن ہارمون کی مقدار میںا ضافہ کرتی ہے۔ یہ زنانہ ہارمون ہے جس میں اضافہ ہونے سے جسم میں زنانہ خواص پیدا ہونے لگتے ہیں۔ سویا بین اور اس سے تیار کی گئی غذاﺅں سے حاصل ہونے والی خاص قسم کی ایسٹروجن کو فائٹو ایسٹروجن کہا جاتا ہے۔ اب تک متعدد تحقیقات ثابت کرچکی ہیں کہ اس کا بکثرت استعمال مردوں میں زنانہ خواص پید اکردیتا ہے۔


جیمز پرائس کا کہنا ہے کہ یہ انکشاف ہوجانے کے بعد انہوں نے اپنی غذا میں تبدیلی کی اور اب ان کے جسم میں زنانہ علامات بڑی حد تک کم ہو گئی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اس دردناک تجربے نے ان پر واضح کیا ہے کہ مردانہ صحت کے لئے سویا بین سے زیادہ نقصان دہ خوراک کوئی اور نہیں ہوسکتی۔

Subscribe to get more videos :