Sunday 13 November 2016

عشرت العباد خا ن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو خط بھیجا

کراچی (قدرت روزنامہ13-نومبر-2016) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خا ن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو خط بھیجا ہے ۔عشرت العباد کی جانب سے بھیجے گئے خط میں عمران اسماعیل سے کہا گیا ہے کہ میرے دور میں جو آپ نے تعاون کیا اس کا شکر گزار ہوں۔ میری کسی بات سے دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں ۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ آپ نے صوبے میں مثبت سیاسی کردار ادا کیا ہے ۔مستقبل میں بھی آپ سے دوستانہ مراسم کا خواہشمند ہوں۔

Subscribe to get more videos :