Monday 28 November 2016

Army chief's grave is in the 'Rabwah'. Actually came to????



نئے آرمی چیف کے والد کی قبر “ربوہ” میں ہے؟؟؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے نئے سپہ سالار کی تعیناتی کا وقت قریب آتے ہی زیرغورناموں میں سے ایک جنرل کے قادیانی ہونے کی افواہیں زور پکڑگئیں اور دعویٰ کیاگیاکہ جنرل باجوہ کے والد محترم کی قبر قادیانیوں کے روحانی مقام ’ربوہ‘میں ہے ، جبکہ پاک فوج میں مذہب کو بنیادبناکر تفریت پیداکرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے.
تفصیلات کے مطابق انکشاف ہواہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی تمام افواہیں بے بنیاد اور من گھڑت تھیں، قمرجاوید باجوہ کے والدکرنل اقبال کی آخری آرام گاہ ربوہ نہیں بلکہ گوجرانوالہ کے علاقے گکھڑ منڈی میں ہےاور یہی بات ایک مؤقر کی تحقیقات میں بھی سامنے آئی ہے،وہ ایک راسخ العقیدہ مسلمان تھے جن کی قبرپر لگی تختی بھی اس کی گواہی دیتی ہے ۔سوشل میڈیا پر ہونیوالے بے بنیادپراپیگنڈے میں دعویٰ کیاگیاکہ پاکستان میں اقلیتوں کو آگے لانے کے لیے ایک قادیانی کو آرمی چیف بنایاگیا اور دعویٰ کیاگیاکہ جنرل باجوہ کے والدمرحوم کرنل محمد اقبال باجوہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونیوالی 1965ءکی جنگ میں قادیانی جنرل افتخار جنجوعہ کیساتھ کام کیا اور دونوں گہرے دوست تھے اور 1966ءمیں قادیانیوں کے مذہبی مقام ربوہ کے دورے کے موقع پرانہوں نے اپنا عقیدہ رتبدیل کر لیا تھا اور 1967ءمیں جب ان کی وفات ہوئی تو ان کی تدفین بھی ربوہ (چناب نگر)کے بہشتی مقبرہ قبرستان میں ہوئی ہے، اس ساری من گھڑت کہانی کے پیچھے چند قبرستان اور فوج کی سیکیورٹی گاڑیوں کی تصاویر پیش کی گئیں جن سے کہیں سے بھی اس دعوے کے حق میں کوئی تاثر نہیں ملتا۔ دوسری طرف قمرجاوید باجوہ کے والدکرنل محمد اقبال ولدعنایت اللہ باجوہ کی قبر پر لگی تختی کی تصویر بھی سامنے آگئی جو اس دعوے کو سراسر جھٹلارہی ہے ، قبرکی تختی پر ’یااللہ،یامحمد ﷺ اور کلمہ طیبہ ‘ واضح لکھا ہواہے جو ایک سچے مسلمان ہونے کی علامت ہے ۔ کرنل اقبال باجوہ کی آخری آرام گاہ گھکڑمنڈی کے چیمیاں والا قبرستان میں ہے جہاں آخری مرتبہ جنرل باجوہ دوسال تشریف لائے تھے تاہم راولپنڈی منتقل ہوجانے کے بعد غلہ منڈی کے علاقے میں موجود ان کا آبائی گھرآج بھی خالی پڑا ہے ۔





source;http://hassannisar.pk/pakistan_61383.html

Subscribe to get more videos :