Thursday, 10 November 2016

آئندہ سماعت میں یہ چیزہرصورت پیش کی جائے، عمران خان نے پارٹی کوایساحکم دےدیا کہ حکومت کوپریشانی لاحق ہوگئی


آئندہ سماعت میں یہ چیزہرصورت پیش کی جائے، عمران خان نے پارٹی کوایساحکم دےدیا کہ حکومت کوپریشانی لاحق ہوگئی 
اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے پاناما سکینڈل کیس سے متعلق حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے عمران خان نے پارٹی کو مے فیئر فلیٹس کے کرایہ نامے بھی حاصل کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت میڈیا سٹریٹجی اور لیگل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ پی ٹی آئی کے وکلا اور اٹک سے مسلم لیگ ق کے مقامی رہنماؤں نے بھی ملاقات کی۔ تحریک انصاف نے مشاورت کے بعد پانامہ کیس کی آئندہ سماعت میں حکومتی وکیل کے ممکنہ جواب کے پیش نظر اپنی حکمت عملی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان نے ہدایت کی ہے کہ مے فیئر فلیٹس اور پارک لین فلیٹس کے کرایہ نامے حاصل کرکے آئندہ سماعت میں سپریم کورٹ کو پیش کئے جائیں۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کا کیس بہت مضبوط ہے۔ وزیراعظم اور ان کے بچوں کے متضاد بیانات کو سپریم کورٹ کے سامنے لایا جائیگا۔ اس سے قبل بابر اعوان کیساتھ ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوز لیکس اور پانامہ لیکس کے معاملے پر حکمران احتساب سے نہیں بچ سکتے۔ ملک میں اب کرپشن کے خلاف تحریک منظم ہو چکی ہے۔(خ.و،ث)

Subscribe to get more videos :