Thursday, 10 November 2016
نئےگورنرکی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا
لاہور (نیوزڈیسک) جسٹس ریٹائرد سعید الزماں صدیقی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق صدرممنون حسین نے وزیراعظم نوازشریف کی سمری پردستخط کردیئے ہیں جس کے بعد جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ،سعید الزماں صدیقی کل گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد 14سال گورنر سندھ رہے ہیں۔(خ.و،ث)

