Tuesday, 8 November 2016
ریحام خان کےسنگین الزامات۔۔۔عمران خان نےایساجواب دےدیا کہ سب کی بولتی بندہوگئی
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے پانامہ لیکس پر اپنی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ گفتگو کے دوران صحافی نے کپتان سے ریحام خان کے انکشافات سے متعلق سوال کیا جس پر عمران خان نے ”نو کمنٹ“ کہہ دیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اس معاملے پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔ یاد رہے کہ میڈیا میں ریحام خان کے عمران خان سے نکاح سے متعلق کیے گئے حالیہ انکشافات گردش کر رہے ہیں جس پر عمران خان سے متعلق کئی سوالات کھڑے تو ہوئے ہیں لیکن کپتان نے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا ہے۔(خ.و،ث)

