Wednesday, 9 November 2016

جنرل راحیل شریف نے كھاریاں، گوجرانوالہ میں فیلڈ مشقوں كا معائنہ كیا


راولپنڈی: پاك فوج كے سربراہ جنرل راحیل شریف نے كھاریاں، گوجرانوالہ میں فیلڈ مشقوں كا معائنہ كیا اور جوانوں كی بہترین تربیت اور بلند حوصلے كی داد دی۔

پاك فوج كے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) كے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گوجرانوالہ اور كھاریاں میں جاری فیلڈ مشقوں كا معائنہ كیا جہاں انہیں مشقوں كے اغراض و مقاصد پر تفصیل سے بریفنگ دی گئی جب کہ جنرل راحیل شریف نے رات كو بھی فیلڈ مشقوں كا معائنہ كیا۔

آئی ایس پی آركے مطابق یہ فیلڈ مشقیں وسطی اور جنوبی كمانڈ كے تحت منعقد كی جارہی ہیں جن كا مقصد آپریشنل منصوبہ بندی اور تیاری كو بہتر بنانا ہے، مشقوں میں سینٹرل كمانڈ كی پیدل فوج اور پنجاب رینجرز نے حصہ لیا جب کہ آرمی چیف نے جوانوں كی بہترین تربیت،پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ كو سراہا۔

Subscribe to get more videos :