Wednesday, 9 November 2016
ڈونلڈ ٹرمپ بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل نکلے، صدر منتخب ہوتے ہی بڑا اعلان کر ڈالا
لاہور( خصوصی رپورٹ) 45 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی صدر منتخب ہوتے ہی عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑےاور انہوں نے امریکہ میں تبدیلی لانے کا اعلان کرتے ہوئے نیا امریکہ بنانے کا دعویٰ کر دیا.
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جو کہ سپر پاور امریکہ کے 45 سدر منتخب ہوئے ہیں انہوں نے صدر منتخب ہوتے ہی کہا ہے کہ ہم امریکہ کو ازسر نوع ترقی یافتہ بناتے ہوئے ایک نیا امریکہ بنائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کہنا تھا کہ یہ ہماری تاریخی فتح ہے، میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کر کے کامیاب کروایا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میری کامیابی کے پیچھے میرے بھائی رابرٹ نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی امریکہ کے کچھ حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور لوگ جوک در جوک سڑکوں پر نکل کر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں، مظاہرین غم وغصے کا اظہار کررہے ہیں،واشنگٹن ڈی سی میں بھی مظاہرہ کیا گیا جہاں مظاہرین نے سڑک پر کھڑے ہوکر ٹریفک کو روک دیا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ذرائع کے مطابق 1500سے 3000مظاہرین مختلف سڑکوں پر موجود ہیں،جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازعہ تصاویر اٹھا رکھی ہیں، ریاست آکلینڈ میں بھی 70سے 80مظاہرین نے جمع ہوکر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیاجا رہا ہے.

