مظفر گڑھ (صباح نیوز) کوٹ ادو میں سرعام منشیات کی فروخت ہونے لگی ، خواتین گلیوں میں بیٹھ کر منشیات فروخت کرنے لگی ہیں۔ پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کی گئی۔لودھی ٹائون میں منشیات کی سرعام فروخت جاری ہے ، علاقے میں جگہ جگہ نوجوانوں کی ٹولیاں نشہ کرنے میں مصروف ہیں۔ خواتین بھی گلیوں میں سرعام منشیات فروخت کرنے لگی ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ منشیات کی فروخت کے روک تھام کے لئے پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔علاقہ مکینوں نے الزام لگایا ہے کہ پولیس منشیات فروخت کرنے والے افراد سے پیسے وصول کرتی ہے۔ علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Saturday, 12 November 2016
کوٹ ادو میں خواتین گلیوں میں بیٹھ کر منشیات فروخت کرنے میں مصروف