Wednesday, 9 November 2016

ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 45 ویں امریکی صدر منتخب ہو گئے ہیں۔



واشنگٹن: ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 45 ویں امریکی صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
امریکا کے 45 ویں صدر کو منتخب کرنے کے لئے پولنگ کا آغاز روایتی طور پر ریاست نیو ہیمپشائر کے 3 قصبوں سے
ہوا جہاں ووٹر اجتماعی طور پر پولنگ اسٹیشنز پہنچے اور انہوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس کے بعد مختلف ریاستوں میں بتدریج ووٹنگ ہوئی۔ ڈیموکریٹک پارٹی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنے شوہربل کلنٹن کے ہمراہ نیویارک میں اپنی رہائشگاہ کے قریب واقع ایلیمنٹری اسکول میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی نیویارک میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کیا۔
امریکا کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیکساس، اوہائیو، آرکنساس، ایلانوئے، نیو جرسی، میسا چوسٹس، میری لینڈ، ڈیلاوائر، شمالی کیرولینا اور ڈی سی واشنگٹن سمیت کئی ریاستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جن میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ہلیری کلنٹن پر سبقت حاصل ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 276 الیکٹورل ووٹ حاصل کر چکے ہیں جب کہ ہلیری کو اب تک 218 الیکٹرل ووٹ ملے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ ٹیکساس سے38، فلوریڈا سے 29، اوہائیو سے 18، آرکنساس سے 6، اوکلاہاما سے7، ٹینیسی سے7، میسی سپی سے6، جنوبی کیرولینا سے 9 اور ایلاباما سے9 الیکٹورل ووٹ ٹرمپ حاصل کر چکے ہیں۔ وایو منگ کے 3، نبراسکا کے 5، نارتھ ڈکوٹا کے 3 اور جنوبی ڈکوٹا کے 3 الیکٹورل ووٹ بھی ٹرمپ نے جیت لئے جب کہ انڈیانا، کنیکٹی اور مغربی ورجینیا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب قرار پائے۔ ہلیری کلنٹن نے امریکی ریاست کیلی فورنیا سے 55، نیویارک سے 29، ایلانوئے سے20، نیوجرسی سے 14، میساچیوسٹس سے11، میری لینڈ سے10، ڈیلاوائر سے 3 اور ڈی سی واشنگٹن سے 3 الیکٹورل ووٹ ہلیری کلنٹن لے اڑیں۔ میری لینڈ کے 10، ڈیلاوائر کے 3 اور ڈی سی واشنٹنگن کے 3 الیکٹورل ووٹ بھی ہلیری کلنٹن کے حصے میں آئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ہلیری کلنٹن پر فتح کی خبریں سامنے آتے ہی ڈالر کی قیمت گر گئی جب کہ ٹوکیو اسٹاک مارکیٹ میں بھی ساڑھے 5 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ اس کے علاوہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی دیکھنے میں آئی اور 750 پوائنٹس گر گئے، کینیڈین امیگریشن اسٹاک اور ایشنین اسٹاک مارکیٹ بھی کریش کر گئیں۔ ادھر امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے کیمپ آفس کے باہر جمع لوگوں نے ’ہلیری کلنٹن کو گرفتار کرو‘ کے نعرے لگانا شروع کر دیئے جب کہ ہلیری کلنٹن کے کیمپین منیجر نے اپنے ووٹرز سے کہا کہ وہ گھروں پر جا کر آرام کریں۔ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ آج تقریر نہیں کروں گی، نتائج کا آخری وقت تک انتظار کروں گی۔واضح رہے کہ امریکی صدر کا انتخاب الیکٹورل کالج کے ذریعے بالواسطہ طور پر ہوتا ہے اور جیتنے والے صدارتی امیدوار کو حتمی کامیابی کے لیے 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے کم از کم 270 ووٹ حاصل کرنا ہوتے ہیں۔

Subscribe to get more videos :