Tuesday, 8 November 2016

پوری دنیا خوف میں مبتلا،یہ 3 بچے انسان ہیں یا کوئی اور مخلوق؟تفصیلات اس خبر میں


لاہور(ویب ڈیسک)تصویر میں نظر آنے والے ان بچوں کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر لوگوں کو پہلے خوفزدہ کیا مگر ان کا ڈر اس وقت ختم ہوا جب یہ معلوم ہوا کہ یہ تو درحقیقت ڈولز ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بے بی کلون نامی کمپنی نے انسانوں جیسی نظر آنے والی یہ ڈولز تیار کی ہیں جس کا رنگ فلم اواتار کے کرداروں کی طرح نیلا رکھا گیا ہے۔ کمپنی کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر جاری ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کس طرح یہ ڈولز کھیلتی ہیں۔ فلم میں ایک خاتون اس کی دم بھی دکھاتی ہیں جو کہ اواتار میں اس مخلوق کے رابطوں کی کنجی ہوتی ہے اور مزاج کے اظہار کے لیے رنگوں میں تبدیلی آتی ہے۔ اس ویڈیو کو کچھ انٹرنیٹ صارفین نے زبردست جبکہ دیگر نے خوفناک قرار دیا ہے۔ بے کلون اسپین کی ایک کمپنی ہے جو کہ اس طرح کی مختلف حقیقی نظر آنے والی ڈولز کو تیار کرتی ہے جن کی قیمت 800 یورو سے شروع ہوتی ہے۔ کمپنی کے بقول ان ڈولز کے لیے پلاٹینیم میڈیکل سیلیکون میٹریل کو استعمال کیا جاسکتا ہے جو کہ بہت لچکدار اور مزاحمت کرتا ہے۔()

Subscribe to get more videos :